4 hours ago
کراچی میں فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق
فتح محمد نمازِعشا کے بعد پورٹ قاسم میں واقع مسجد سے نکلے تھے
Webdesk
|
18 May 2026
کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھگھر پھاٹک پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے امام مسجد فتح محمد پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام نے کہا کہ فتح محمد نمازِعشا کے بعد پورٹ قاسم میں واقع مسجد سے نکلے تھے اور ملزمان نے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرارہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول سے لوٹ مار نہیں ہوئی جب کہ جائی وقوعہ سے موٹرسائیکل، پرس اور موبائل فون ملا ہے۔واردات کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment