کراچی میں گاڑی رکھنے والوں کیلیے بری خبر، پابندیاں عائد

کراچی میں گاڑی رکھنے والوں کیلیے بری خبر، پابندیاں عائد

پابندی کا اطلاق 2 ماہ کیلیے ہوگا، نوٹی فیکیشن
کراچی میں گاڑی رکھنے والوں کیلیے بری خبر، پابندیاں عائد

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2025

شہر قائد میں غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، پریشر ہارن، رنگین شیشے، فلیش لائٹس اور ہوٹر کی فروخت پر 2 ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی آئی جی کی سفارش پر کمشنر کراچی نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق اطلاق 8 اپریل سے 7 جون 2025 تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ اخیا کا استعمال ٹریفک کی خلاف ورزی اور عوامی تحفظ کےلیے خطرہ ہے۔

 گاڑیوں کی غیر قانونی اشیاء کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر مکمل پابندی عائد ہے۔

 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

انتظامیہ نے قانون پر عملدرآمد کیلیے شہریوں سے مدد مانگی اور انہیں خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کا کہا ہے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!