کراچی میں کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم میں تصدیق
ویب ڈیسک
|
26 Aug 2024
شہر قائد کے علاقے صدر کے اطراف میں واقع لکی اسٹار کی کچرا کنڈی سے ملنے والی بارہ سالہ بچی کی لاش سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی تھی جس کی بعد میں تصدیق بھی ہوئی جبکہ لاش کو میڈیکل ایگزامن کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اہم ٹیسٹ کیے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے نمونے حاصل کیے گئے جبکہ دیگر رپورٹس میں بھی اہم چیزیں سامنے آئی ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
اُدھر وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے جبکہ گورنر سندھ نے متاثرہ والدین سے چھیپا سرد خانے میں ملاقات کر کے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments
0 comment