کراچی میں پان شاپ پر لوٹ مار کرنے والا ملزم مقابلے کے بعد گرفتار
Webdesk
|
8 Nov 2024
کراچی کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوہرآباد میں حالیہ ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم شرجیل ولد ارشد کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت 3 نومبر کو جوہر آباد کے علاقے نصیر آباد میں ہونے والی پان شاپ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی۔
ڈکیتی کے دوران ملزم نے باہر کھڑی دکان کے مالک کی موٹر سائیکل بھی چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔
تاہم، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔شرجیل کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment