کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

واقعہ ملیر سعود آباد چورنگی کے قریب پیش آیا، شناخت 45 سالہ شفیع الدین کے نام سے ہوئی، حالت خطرے سے باہر
کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

شہر قائد کے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد چورنگی کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سعود آباد چورنگی کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 45 سالہ شفیع الدین نامی موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد مضروب کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پابندی کے باوجود کے مختلف علاقوں شہریوں کی جانب سے پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے اور پتنگ کٹ جانے کی صورت میں پتنگ کا مانجھا سڑک سے گزرنے کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے خونی ثابت ہو جاتا ہے۔

شہر میں پتنگ بازی کے دوران اس سے قبل کئی واقعات پیش آچکے ہیں، چند روز قبل اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا کمسن بچہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ متعدد شہری زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت  اور اس کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!