کراچی میں پولیس کے ذریعے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں پولیس کے ذریعے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

مغوی عدیل کے بھائی کو پانچ روز قبل اغوا کیا گیا، جوہر تھانے میں درخواست دائر
کراچی میں پولیس کے ذریعے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے گلستاج جوہر میں پولیس گردی اور شہری کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 13 جنوری کو باوردی پولیس اہلکاروں نے موبائل میں عدیل نامی شخص کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔

مغوی کے بھائی نے گلستان جوہر تھانےمیں اغوا کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ میرے  بھائی کو 13جنوری کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل میں لے جایا گیا۔

انہوں نے درخواست میں لکھا کہ 5 روز ہوچکے بھائی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہورہا اور نہ ہی کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے، عدیل کہاں ہے کچھ معلوم نہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے شہری کے اغوا میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل استعمال ہونے کی تردید کردی جبکہ گلستان جوہر پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!