12 hours ago
کراچی میں قبر کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا گیا، شہریوں کیلیے اہم ہدایات بھی جاری
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
کراچی میں بلدیاتی حکومت نے قبروں کے سرکاری نرخ سختی سے نافذ کرتے ہوئے قبرستانوں میں بینرز آویزاں کردیے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب ،ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ ، میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی اور ڈائریکٹر میونسپل سروسز ذوالفقار کی ہدایت پر 8 جنوری 2025 کو کراچی کے تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں کے ایم سی کے مقرر کردہ نرخ 14300 کے حوالے سے بینر لگا دیے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم نے کے ایم سی کے ماتحت چلنے والے قبرستانوں کا دورہ کیا اور تمام قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو پابند کیا گیا وہ کے ایم سی کے بائی لاز اور مقرر کردہ نرخ کے تحت کام کریں گے اور قبرستانوں میں کسی بھی شخص کو بغیر کے ایم سی رجسٹریشن کے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور اگر کسی نے مقرر کردہ نرخ سے زائد رقم وصول کی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
شہر کے مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندے شہریوں سے اضافی رقم وصول کرر ہے تھے جس پر مئیرکراچی نے ایکشن لیتے ہو ئے کاروائی کی تاہم اب کے ایم سی کے قبرستانوں میں بینرز لگا دئیے گئے۔
Comments
0 comment