2 hours ago
کراچی میں سال 25 کے پہلے ماہ میں 50 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق
ویب ڈیسک
|
1 Feb 2025
رواں سال کے پہلے ماہ میں ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ل۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ، متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا نیشنل ہائی وے رزاق آباد سے پورٹ قاسم جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے یومیہ حادثات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں شہری زخمی بھی ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment