کراچی میں ٹرالے نے نوجوان طالب علم کو کچل کر مار ڈالا

کراچی میں ٹرالے نے نوجوان طالب علم کو کچل کر مار ڈالا

حادثہ ماڑی پور روڈ پر پیش آیا، ایک طالب علم زخمی
کراچی میں ٹرالے نے نوجوان طالب علم کو کچل کر مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2025

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث موٹرسائیکل سوار دو نوجوان سڑک پر گر گئے، جن میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا رضا کاروں نے لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق طالب علم کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز جبکہ زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے نام سے ہوئی۔

چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی تھے۔

وہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ٹرالر کی ٹکر سے پیش آیا، تاہم پولیس حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!