کراچی میں ٹریفک حادثات: 4 مزید اموات، ہیوی ٹریفک سے اب تک 87 شہری جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثات: 4 مزید اموات، ہیوی ٹریفک سے اب تک 87 شہری جاں بحق

ایک ڈرائیور گرفتار ہوگیا
کراچی میں ٹریفک حادثات: 4 مزید اموات، ہیوی ٹریفک سے اب تک 87 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون اور ایک 17 سالہ طالب علم بھی شامل ہیں۔

ان حادثات کے بعد رواں سال کے صرف 104 دنوں میں شہر میں 87 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔  

شیریں جناح کالونی ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 23 سالہ ساجد جاں بحق، ڈرائیود فرار ہوگیا۔  

اورنگی ٹاؤن: مسافر بس سے ٹکر کے نتیجے میں 45 سالہ امبرین (موٹرسائیکل پر سوار) انتقال کرگئیں جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ڈیفنس موڑ: واٹر ٹینکر سے ٹکرانے پر 55 سالہ صابر حسین (موٹرسائیکل سوار) جاں بحق ہوا جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا 

لیاری ایکسپریس وے عیسی نگری کے قریب سڑک پار کرنے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ شہباز (طالب علم) سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔  

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ بیشتر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!