کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

شہید ملت روڈ سے بلوچ کالونی جانے والے روٹ پر واقعہ پیش آیا
کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

Webdesk

|

10 Jan 2025

کراچی: شہید ملت بریج کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سواروں کو کچل دیا بائیک سوار 02 جاں بحق و بائیک سوار 01 شدید زخمی ہوا۔

شہید ملت سے بلوچ کالونی کیطرف پل چڑھنے والے بائیک سواروں کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے روندا اور ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق و شدید زخمی ہونے والے بائیک سواروں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکی جاں بحق نوجوانوں کی شناختسید نعمان، علی عمر کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی ہے۔ مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!