کراچی میں ایس ایس پی اور ترجمان سندھ حکومت کے بنگلے پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی

کراچی میں ایس ایس پی اور ترجمان سندھ حکومت کے بنگلے پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی

تین ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور سب لوٹ کر لے گئے
کراچی میں ایس ایس پی اور ترجمان سندھ حکومت کے بنگلے پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2025

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس افسر اور حکومتی عہدیدار کے بنگلے میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی توحید میمن اور ترجمان حکومتِ سندھ سیدہ اقربا کے گھر پر ڈکیتی ہوئی، یہ دونوں آپ میں میاں بیوی ہیں۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تین ڈاکو 90 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر، سونا اور رقم جس کا تخمینہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اور ایک موبائل لے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان اُس وقت گھر میں داخل ہوئے جب سرکاری گارڈ رائفل رکھ کر سورہا تھا، ملزمان اُس سے سرکاری اسلحہ چھین پر بھی فرار ہوگئے۔

وزیرِ داخلہ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری طور پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے انٹیلیجنس کو بڑھا کر ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کو تفتیش کا حصہ بنانے پر زور دیا ہے۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور حکام کی کوشش ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے اپنے سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈکیتی میں گھریلو ملازم ملوث ہوسکتے ہیں جن کے پاس ساری اطلاع ہوگی، اس ضمن میں انہیں طلب کر کے بیانات لیے جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!