کراچی سمیت سوئی گیس کے صارفین کو سحر 3 سے اگلی رات سارھے 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، نیا شیڈول

کراچی سمیت سوئی گیس کے صارفین کو سحر 3 سے اگلی رات سارھے 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، نیا شیڈول

24 گھنٹوں میں سے صرف ساڑھے 4 گھنٹے گیس بند ہوگی، ترجمان
کراچی سمیت سوئی گیس کے صارفین کو سحر 3 سے اگلی رات سارھے 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، نیا شیڈول

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2026

سوئی سدرن گیس نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ساڑھے 4 گھنٹے گیس بند رہے گی۔

سوئی گیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سحری سے قبل رات 3 بجے سے اگلے دن رات 10 بج کر 30 منٹ تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے میں صارفین کو فراہمی کے اوقات میں گیس پریشر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور واضح کیا گیا ہے کہ کمپریسر مشینوں کا استعمال قومی اور اخلاقی جرم ہے جس سے پڑوسیوں کو تکلیف پیش آتی ہے۔

سوئی گیس نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ گیس کو پریشر مشین سے کھنیچنے والوں کی نشاندہی کیلیے ہیلپ لائن نمبر 1199 پر شکایت درج کروائیں۔

ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ ایسی شکایت پر آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے انہیں قید و جرمانے کی سزاؤں کے ساتھ گیس کنکشن بھی طویل مدت کیلیے معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوئی گیس نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں پریشر کے مسائل کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر 1199 پر شکایت درج کروائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!