کراچی سے مزید 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ

کراچی سے مزید 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ

بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔
کراچی سے مزید 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ

Webdesk

|

31 Jan 2025

کراچی : کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے، والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے۔

بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔

 والدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے بلڈنگ سے نیچے اترے تھے اور بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!