کراچی والوں کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری، فی یونٹ قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کا امکان
کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی، سماعت 30 جولائی کو ہوگی
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
کے الیکٹرک نے شہر قائد کے باسیوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 45 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی۔کے الیکٹرک نے فی یونٹ قیمت میں اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا ہے۔
کے الیکٹرک نے ماہ مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے جبکہ ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر نیپرا 30 جولائی کو سماعت کرکے قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرتے گا۔
Comments
0 comment