کرم میں حالات پھر سے حالات کشیدہ، اسسٹنٹ کمشنر اور تین پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک بار پھر متحارب گروپوں میں تصادم ہوا اور مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ کے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ یہ واقعہ علاقے میں امن کی بحالی کی کوششوں میں ایک اور رکاوٹ ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کچھ ہفتے قبل متحارب قبائلی دھڑوں نے کرم میں امن بحال کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی اسی طرح کے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہو گئے تھے جس سے اس معاہدے کو شدید دھچکا لگا تھا۔
سیکیورٹی اقدامات اور سرکاری مداخلت کے باوجود، تشدد دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جوابی کارروائی میں پولیس کی ایک بھاری نفری نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب کرم میں پائیدار امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے کوہاٹ میں کمشنر ہاؤس میں ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
جرگہ میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل ذوالفقار حامد کے ساتھ ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
فوجی حکام، امن کمیٹی کے اراکین اور اپر اور لوئر کرم دونوں کے قبائلی عمائدین بھی بات چیت میں شرکت کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment