6 hours ago
کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک
|
11 Jul 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سرہ ڈھاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسافر کوچ سے نو افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد قتل کر دیا۔
کمشنر لورا لئی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ انہیں بس سے شناختی کارڈ دیکھ کر اغوا کیا گیا اور پھر نامعلوم مقام پر لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا یہ کوچ کوئٹہ سے پنجاب جا رہی تھی کہ راستے میں ناکے پر موجود م*** افراد نے بس کو روکا چیکنگ کی اور پھر وہاں سے چند مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔
مرنے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے جو مزدوری اور دیگر کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود تھے اور واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔
کمشنر کے مطابق مستونگ کے قریب جب بس کو روکا گیا تو شر پسند عناصر اسے اپنے ساتھ یرغمال بنا کر لے گئے تھے جس کے تھوڑی دیر بعد مسافروں کو اتار کر باقی بس کو جانے کی اجازت دی گئی لورالائی پہنچنے کے بعد ڈرائیوروں نے مسافروں کے اغوا ہونے سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا تاہم م*** افراد اس وقت تک اپنا گھناونا کام کر چکے تھے۔
شاہد رند ترجمان بلوچستان حکومت نے گفتگو کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشت گرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا جس کے بعد کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔، بےگناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق جنرل تھریٹ موجود تھا۔ مسافر بسوں کیلئے این 70 پر سفر بند کیا ہوا تھالیکن بس شام کےوقت چلی اور یہ واقعہ پیش آیا۔
Comments
0 comment