2 hours ago
لاہور میں گولڈ میڈلسٹ ایم فل کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2025
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو تین مردوں نے مبینہ طور پر گینگ ریپکا نشانہ بنایا اور پھر سارے منظر کی ویڈیو بھی کی ۔
متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر اجتماعی عصمت دری سے متعلق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رہی تھی۔
یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمہ گیارہ دن بعد 21 جنوری کو درج کیا گیا۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر اس سے دوستی کی۔ اس کے بعد اس نے اسے ناشتہ کرنے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا اور اسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی میں لے گیا، جہاں تین ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فلم بنائی۔لڑکی نے بتایا کہ کے بیگ میں رکھی چیک بک بھی ملزمان نے نکالی جب کہ دھمکایا کہ اگر تم کسی کو بتاؤ گی تو ویڈیو لیک کردیں گے۔
Comments
0 comment