لاہور میں یوم آزادی پر ہم جنس پرستوں کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا انکشاف

لاہور میں یوم آزادی پر ہم جنس پرستوں کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا انکشاف

پنجاب حکومت نے نوٹس لےلیا، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد آرگنائزر سمیت متعدد گرفتار
لاہور میں یوم آزادی پر ہم جنس پرستوں کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

پنجاب حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں ہم جنس پرستوں کی تقریب کے انعقاد کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر ہم جنس پرستوں نے تقریب کا انعقاد کیا اور نامناسب لباس میں وہ عوام کے درمیان آئے۔ ہم جنس پرستوں نے فوٹو شوٹ کیا۔

اس کے بعد پابندی شدہ فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی کوشش بھی کی گئی جس کو مقامی افراد کی جانب سے رکوادیا گیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ جس پر لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں غیر اخلاقی ایونٹ کا انعقاد کرنے والے گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں، واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ  پابندی والی فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ بھی رکوا دی گئی ہے جبکہ اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!