لاہور سے خاتون مذہبی اسکالر کا بیٹا لاپتہ

لاہور سے خاتون مذہبی اسکالر کا بیٹا لاپتہ

عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر بازیابی کی ہدایت کردی
لاہور سے خاتون مذہبی اسکالر کا بیٹا لاپتہ

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2025

لاہور ہائی کورٹ میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر نگہت ہاشمی کے بیٹے محمد بن خالد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر مغوی کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محمد بن خالد کی اہلیہ حجاب یزدانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی اور کیس کی مزید کارروائی 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی نمائندگی بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کی، جبکہ ڈی ایس پی برکی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد بن خالد کو 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، تاہم تاحال اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

اس پر عدالت نے ڈی ایس پی سے سوال کیا کہ اتنے وقت گزرنے کے باوجود مغوی کی بازیابی کیوں ممکن نہیں ہو سکی۔

ڈی ایس پی برکی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کی متعدد ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے، جس پر عدالت نے پولیس کو مزید مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر واضح نتائج پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!