معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کر کے لاش کو آگ لگائی گئی، خوفناک انکشاف

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کر کے لاش کو آگ لگائی گئی، خوفناک انکشاف

پولیس نے ڈرائیور اور چوکیدار کو بھی حراست میں لے لیا
معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کر کے لاش کو آگ لگائی گئی، خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2025

حیدرآباد: پولیس نے معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کے معاملے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو آگ لگائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی نہیں بلکہ ایک منظم قتل تھا۔  

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے بتایا کہ آکاش انصاری کے کپڑوں سے مٹی کے تیل کی بو بھی آرہی تھی اور انکشاف ہوا کہ قتل کے بعد اُن پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش کے درمیان ماضی میں بھی تنازعات رہے جبکہ تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے لطیف آکاشکے ڈرائیور اور چوکیدار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ حیدرآباد میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں آگ لگنے سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ تاہم، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا تھا۔  

ڈاکٹر آکاش انصاری سندھی ادب کے معروف شاعر تھے اور ان کے شعری مجموعوں میں 'ادھورا ادھورا' اور 'کین رھاں جلا وطن' شامل ہیں۔

انہیں شیخ ایاز اور استاد بخاری کے بعد جدید سندھی شاعری میں سب سے زیادہ عوامی مقبولیت حاصل کرنے والا شاعر مانا جاتا تھا۔  

پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس واقعے نے سندھی ادبی حلقوں میں صدمہ پھیلا دیا ہے، اور ڈاکٹر آکاش انصاری کے مداحوں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!