محرر کی لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی
ملزم کھانا کھلانے کے بہانے خاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔

Webdesk
|
30 Mar 2025
گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کھانا کھلانے کے بہانے خاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments
0 comment