مال مفت دل بے رحم، یورپ میں بحالی کے بعد جانے والی پہلی پرواز میں پی آئی اے حکام کا مفت سفر، اہل خانہ بھی شریک

مال مفت دل بے رحم، یورپ میں بحالی کے بعد جانے والی پہلی پرواز میں پی آئی اے حکام کا مفت سفر، اہل خانہ بھی شریک

11 اعلی افسران جبکہ ایک کے اہل خانہ نے بھی سفر کیا، تصدیق ہوگئی
مال مفت دل بے رحم، یورپ میں بحالی کے بعد جانے والی پہلی پرواز میں پی آئی اے حکام کا مفت سفر، اہل خانہ بھی شریک

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

مال مفت دل بے رحم، پی آئی اے حکام نے یورپ پروازوں کی بحالی کا ناجائز فائدہ اٹھایا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے حکام نے یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔ 

اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں 11 پی آئی اے کے اہلکار و افسران مسافروں کے ساتھ مفت میں سفر کیا۔

جنہوں نے مفت سفر کے مزے لیے ان میں سی ای او، ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈائریکٹر کمرشل سمیت دیگر اہم عہدیدار شامل تھے۔یہ تمام حکام اکانومی کلاس کے بجائے کلب کلاس میں سفر کر رہے تھے۔ مزید برآں، ایک اہلکار کا اہل خانہ بھی ان کے ساتھ مفت میں سفر کر رہا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے اپنا سفر خود ادا کیا ہے اور حکام ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن کا جائزہ لینے فرانس گئے تھے۔ تاہم، اس واقعے نے عوام میں پی آئی اے حکام کے خلاف مزید غصہ پیدا کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!