ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے پر پولیس اہلکار معطل

ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے پر پولیس اہلکار معطل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعہ کو تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دیا۔
ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے پر پولیس اہلکار معطل

Webdesk

|

31 Jan 2025

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعہ کو تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 'پولیس کی عزت ہے تو عام آدمی کی بھی عزت ہے، ہر شہری کی عزت نفس کا خیال رکھنا میرا فرض ہے'۔

واقعے کے بعد سی پی او صادق علی ڈوگر نے نیو ملتان تھانے میں تعینات ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا تھا۔

تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا، صارفین نے ایک بزرگ شہری کے ساتھ پولیس افسر کے ناروا سلوک پر شدید تنقید کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار اس شخص کو اپنی چلتی بائک سے روک کر مارتاہے اور نیچے گرا دیتا ہے، کیونکہ وہ شخص ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!