مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 11 جاں بحق

13 hours ago

مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 11 جاں بحق

دیر جانے والی ایک تیز رفتار وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی مسافر بس سے جا ٹکرائی
مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 11 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

25 May 2026

ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دیر جانے والی ایک تیز رفتار وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی مسافر بس سے جا ٹکرائی۔ حادثہ مردان کے علاقے اسماعیلہ کے قریب پیش آیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ وین ڈرائیور کی غفلت قرار دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی، جبکہ حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!