مستونگ میں فائرنگ سے مقامی صحافی نثار احمد قتل
ایس پی مستونگ عابد خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی نثار احمد کو ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا۔
Webdesk
|
4 Sep 2024
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس پی مستونگ عابد خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی نثار احمد کو ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا۔
مستونگ کے مقتول صحافی نثار احمد ایک نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ قبائلی تنازع نثار احمدکے قتل کا شاخسانہ ہے اور ان کی زمینوں پرمخالفین سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔
ایس پی عابد خان نے بتایا کہ نامزد مسلح افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments
0 comment