موبائل مکینک کی خاتون کو اغوا ء کرکے جنسی زیادتی

موبائل مکینک کی خاتون کو اغوا ء کرکے جنسی زیادتی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
موبائل مکینک کی خاتون کو اغوا ء کرکے جنسی زیادتی

Webdesk

|

26 Mar 2026

لاہور: کوٹ لکھپت میں موبائل مکینک نے خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بطور نرس ایک کلینک پر کام کرتی ہے،جسے گھر واپسی کے دوران چونگی اسٹاپ سے اغوا ء کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاتون کو اغوا ء کر کے ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں اسے تشددکا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی،ملزم نے خاتون کو واقعہ ظاہر کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ خاتون نے دو ہفتے قبل ملزم موبائل مکینک اپناموبائل فون ٹھیک کرایا تھا جس کے بعد سے ملزم اس کی ریکی کر رہا تھا۔

خاتون کی درخواست موصول ہونے پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو شامی پارک سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!