موبائل ٹھیک کرانے آئی لڑکی سے جنسی زیادتی
شاطر ملزم نیویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا۔
Webdesk
|
11 Nov 2024
پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا، فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شکرگڑھ میں فون کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دکاندار نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق شاطر ملزم نیویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے24 تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے دکاندار کو دے چکی ہے، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment