9 hours ago
نادرا نے مخصوص سیاسی عناصر کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا
پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔
Webdesk
|
14 Dec 2025
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں نادرا حکام نے کہا کہ مخصوص سیاسی عناصر لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جسے مسترد کرتے ہیں۔
حکام نے کہا کہ پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔
نادرا حکام نے کہا کہ اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا امتیاز خدمات فراہم کرتے ہیں۔
حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کی گئی، مخصوص سیاسی عناصر کے پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان میں بے امنی اور انتشار پھیلانا ہے۔
Comments
0 comment