انمول عرف پنکی کیس، نامور وکلا نے پیش ہونے سے معذرت کرلی

انمول عرف پنکی کیس، نامور وکلا نے پیش ہونے سے معذرت کرلی

مقدمات میں شامل دیگر پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے
انمول عرف پنکی کیس، نامور وکلا نے  پیش ہونے سے معذرت کرلی

Webdesk

|

15 May 2026

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں زیر سماعت انمول عرف پنکی کے خلاف قتل، منشیات اور ممنوعہ اشیا کی برآمدگی کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزمہ کی جانب سے دفاع کے لیے متعدد وکلا سے رابطے کیے گئے تاہم کئی نامور وکلا نے کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کو 12 مئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پراسیکیوشن نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سیشن جج جنوبی کی عدالت سے رجوع کیا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمات کی نوعیت سنگین ہے اور مزید تفتیش کے لیے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور مبینہ سہولت کاروں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

دلائل سننے کے بعد سیشن جج جنوبی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کو تبدیل کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کیس کی حساس نوعیت اور میڈیا توجہ کے باعث کئی سینئر وکلا نے ملزمہ کی پیروی سے گریز کیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقدمات میں شامل دیگر پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں یا قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!