پاکستان میں بھی بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

پاکستان میں بھی بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے دعائیں
پاکستان میں بھی بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی داؤدی بوہرہ جماعت آج اتوار عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہرہ جماعت نے ایک روز پہلے رمضان کا آغاز کیا تھا اور اب 29 روزے ہونے پر عید منا رہی ہے۔

کراچی میں داؤدی کمیونٹی کا نماز عید کا مرکزی اجتماع صدر کے جماعت خانے میں ہوا۔

اسکے علاؤہ دیگر علاقوں میں قائم جماعت خانوں میں بھی اجتماعات ہوئے۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا سالمیت، امن وامان، دہشت گردی کے خاتمے سمیت ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!