پشاور میں فیس بک پوسٹ پر طنزیہ ایموجی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پشاور میں فیس بک پوسٹ پر طنزیہ ایموجی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جھگڑا فیس بک کمنٹس اور ایموجی بھیجنے پر پیش آیا
پشاور میں فیس بک پوسٹ پر طنزیہ ایموجی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2024

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں فیس بک پوسٹ پر طنزیہ ایموجی بھیجنے پر ہونے والے تنازع میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رشید گڑھی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ’یہ واقعہ جمعے کو اس وقت پیش آیا جب دو گروپوں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کے تنازعے پر بحث و تکرار ہوئی اوردونوں فریقوں کے درمیان فیس بک پر ایموجی بھیجنے پر لڑائی ہوئی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پہلے ایک فریق نے ویڈیو اپلوڈ کی جس پر دوسرے فریق نے طنزیہ ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا جس کے بعد دونوں فریقوں میں بحث وتکرار ہوئی اور پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی جس کے بعد دونوں فریق مسلح ہوکر آئے اور فائرنگ کردی۔

’ایک گروہ میں سے دو افراد جبکہ دوسرے میں سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران اب تک واقعے کی یہی وجہ سامنے آئی ہے، تاہم دونوں گروہوں کے درمیان اس سے قبل کوئی دشمنی نہیں تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!