پی پی رہنما کو سونے کے تاج کا تحفہ، سرکاری ملازم پر 50 ہزار روپے جرمانہ

پی پی رہنما کو سونے کے تاج کا تحفہ، سرکاری ملازم پر 50 ہزار روپے جرمانہ

محکمہ خوراک سندھ کے افسر نے نفیسہ شاہ کو سونے کا تاج تحفے میں دیا تھا
پی پی رہنما کو سونے کے تاج کا تحفہ، سرکاری ملازم پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Webdesk

|

2 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ ہفتے خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کو سونے کا تاج تحفے میں دینے والے سندھ حکومت کے ملازم اکبر لاشاری پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازمین کو آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں عوامی جلسوں میں شرکت سے روکا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گاؤں فتح علی لاشاری میں انتخابی مہم کے سلسلے میں سیاسی جلسے کا انعقاد کیا گیا جہاں محکمہ خوراک کے کلرک اکبر لاشاری نے این اے 202 سے الیکشن لڑنے والی پیپلز پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو سونے کا تاج تحفے میں دیا۔ 

سوشل میڈیا پر تحفہ دینے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے محکمہ خوراک کے کلرک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں اور جرمانے بھی کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے امیدواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر نو لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں امیدواروں پر پچانوے ہزار روپے، مالاکنڈ ڈویژن میں تین لاکھ روپے، ہزارہ ڈویژن میں ایک لاکھ اکہتر ہزار، مردان ڈویژن میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کوہاٹ ڈویژن میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں امیدواروں پر پندرہ ہزار روپے، بنوں ڈویژن کو تیس ہزار روپے جبکہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!