رحیم یار خان، 11 اہلکاروں کی شہادت کے بعد کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
22 Aug 2024
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کے کیمپ شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید 7 زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد متعدد اہلکاروں کو اغو ا کر کے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے مچھکہ میں قائم پولیس کیمپ 2 پر 25 سے 30 مسلح افراد نے شدید حملہ کیا جبکہ نفری تبدیل کرتے ہوئے دو پولیس موبائل پر راکٹ لانچر فائر کیے۔
ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس کے گیارہ اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے اس کے علاوہ مسلح افراد اپنے ہمراہ کئی اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔
واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔ صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو وقوعہ پر پہنچنے اور کچے میں گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کردی۔
اُدھر وزیراعظم اور صدر مملکت نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلیے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے پہنچنے کے بعد ایف سی کی کمانڈ میں کچے میں بھرپور آپریشن کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف سندھ پولیس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment