سفاک شخص نے تلخ کلامی پر حاملہ بیوی اور 18 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
21 Mar 2024
لودھراں میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی حاملہ بیوی اور 18 ماہ کی بیٹی کو گھریلو جھگڑے کے بعد قتل کر دیا۔
دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ جنوبی پنجاب کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے مسہ کوٹھہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، اس کا گھر میں بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا اور جس پر بیوی نے ملزم تھپڑ مار دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان نے اس کے بعد بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر گلا دبا کر قتل کیا اور اپنی نابالغ بیٹی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔
کہروڑ پکا پولیس نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔
ملزم کو جائے وقوعہ سے شواہد کی برآمدگی کے بعد گرفتار کیا گیا جس میں قتل میں استعمال ہونے والا کپڑا اور تکیہ بھی شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی آپس میں رشتہ دار تھے اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
Comments
0 comment