سگی بیٹی سے جنسی زیادتی ، درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

سگی بیٹی سے جنسی زیادتی ، درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی
سگی بیٹی سے جنسی زیادتی ، درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

Webdesk

|

13 Nov 2024

سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے درندہ صفت باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے باپ کی شادی شدہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم عبد الکریم کو 10 سال قید بامشقت کی سزاسنائی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔ ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہے  تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے۔ ایسے عناصر کو ملنا ضروری ہے۔

ملزم نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ ملزم نے الزام لگایا کے داماد نے اپنی بیوی کے ذریعے اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پیسے نا دینے پر غلط الزام پر کیس کرایا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ ڈی این اے رپورٹ سے بھی ملزم کا گناہ ثابت ہوگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!