16 hours ago
شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں شادی کی خوشی میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 6 فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے ہوئی جو عمیر نامی شخص کی شادی میں آیا تھا اور شادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی گولی کی زد میں آگیا۔
پولیس کے مطابق حمید کے سینے پر گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوا، اطلاع ملنے پر جب نفری موقع پر پہنچی تو سب گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوچکے ہیں۔
پولیس نے کچھ لوگوں کو چھاپے مار کر تفتیش کیلیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول کا دلہا سے قریبی رشتہ بتایا گیا ہے۔
Comments
0 comment