11 hours ago
شکار پور میں سابق ایم پی اے کو لوٹنے کی کوشش، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 محافظ جاں بحق
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2025
سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے غالب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی جبکہ دو محافظ ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور کے قریب رستم تھانے کی حدود صفدر لاڑو کے مقام پر واقعہ پیش آیا، سابق ایم پی اے گاڑی پر سکھر سے اپنی آبائی گاؤں کندہ کوٹ کی طرف جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کے غرض سے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس پر گارڈز نے جواب دیا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دو گارڈ ہلاک ہوگئے۔
ڈاکیوں کی فائرنگ سے غالب خان ڈومکی زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا،
اُدھر بلاول بھٹو نے واقعے کا نوٹس لے کر وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیر اعلیٰ نے وزیرداخلہ اور وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکار پور سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments
0 comment