اسکول ٹیچر کی کم سن طالبہ سے جنسی زیادتی
وزیر تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد سے واقعے رپورٹ طلب لی
Webdesk
|
7 May 2024
شہید بینظیر آباد:سانگھڑ کے علاقے جھول (ڈویژن شہید بینظیر آباد) میں استاد کی طرف سے اسکول طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی واقعہ کی خبرسامنے آنے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا سخت برہمی کا اظہار ،کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سید سردار کے احکامات پر استاد کو معطل کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد سے واقعے رپورٹ طلب لی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہم استاد سے والدین کی طرح کا رویہ تصور کرتے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اگر الزامات ثابت ہوگئے تو استاد کو نوکری کے برطرف کر کے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم سندھ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو انکوائری کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔
Comments
0 comment