2 hours ago
سپر ہائی پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا
Webdesk
|
5 Feb 2026
کراچی:سپر ہائی وے خان صاحب ریسٹورنٹ پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ عبدالشکور کے نام سے کی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments
0 comment