8 hours ago
صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر تین جگہ زخم کے نشانات
بچے کے جسم پر تین جگہ چوٹ کے نشانات ہیں، ڈاکٹر سمیعہ
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک سے لاپتہ بچے صارم کے کیس کی پیشرفت سامنے آئی۔
صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس سرجن نے کہا کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج موصول ہوا تھا۔
Comments
0 comment