صارم قتل کیس میں اہم شواہد حاصل، پولیس قاتل کے قریب پہنچ گئی

صارم قتل کیس میں اہم شواہد حاصل، پولیس قاتل کے قریب پہنچ گئی

پولیس کا جلد ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی
صارم قتل کیس میں اہم شواہد حاصل، پولیس قاتل کے قریب پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

پولیس نے نارتھ کراچی میں فلیٹ سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے صارم کے قاتل تک پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے مقتول صارم کے گھر کا دورہ کیا اور والدین کو حالیہ بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد مل گئے ہیں جبکہ جلد ہی واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر سے دورہ کیا اور تفتیشی افسر و ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں بننے والی ٹیم سے استفسار بھی کیے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صارم 11 روز تک لاپتہ رہا جس کے بعد 19 جنوری کو اُس کی لاش فلیٹ میں واقع ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم میں بچے سے زیادتی اور تشدد کے شواہد سامنے آئے جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ بچے کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اس کے علاوہ سر پر گہری چوٹ تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!