2 hours ago
اسسٹنٹ کمشنر نے انکار کرنے پر بچے کیساتھ والد کو بھی ذبردستی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے

ویب ڈیسک
|
17 Oct 2025
اسکردو میں اپنے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے شخص کو اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر بلاکر زبردستی ویکسین پلادی اور پھر تنقید پر معافی بھی مانگ لی۔
اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک شہری کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے سالا یہ وہ شخص تھا جس نے مبینہ طور پر پہلے اپنے بچے کو ویکسین پلانے سے انکار کیا تھا۔
ویڈیو میں احسان الحق کو اپنے دفتر میں اس شخص اور اس کے بچے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو عوامی تضحیک قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔
اطلاعات کے مطابق، متعلقہ شخص نے ابتدائی طور پر پولیو ویکسین سے انکار کیا تھا، جس کے بعد اسے اسسٹنٹ کمشنر آفس بلایا گیا اور قطرے پلانے پر آمادہ کیا گیا۔
شدید عوامی ردِعمل کے بعد احسان الحق نے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہیں یہ اقدام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسکردو کی ہدایت پر کرنا پڑا اور ان کا مقصد کسی کو شرمندہ کرنا نہیں تھا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وضاحت کی پولیو مہم کے دوران ڈی ایچ او اسکردو کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ محکمہ صحت کا ایک اہلکار بچے کو قطرے پلائے بغیر انگوٹھا نشان زد کر رہا ہے۔ شکایت پر دونوں فریقین کو دفتر بلایا گیا۔
احسان الحق نے آخر میں کہا کہ اگر ان کے عمل سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
Comments
0 comment