8 hours ago
سوات میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، 5 جاں بحق، تین لاپتہ
ویب ڈیسک
|
1 Jul 2026
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی کالام کے سیاحتی مقام پر سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالام سے تقریبا چار گھنٹے کی مسافت پر واقع جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔ کشتی میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد اور ملاح سوار تھا۔
جھیل کا پانی اس قدر تیز تھا کہ کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور تمام سیاح بہہ گئے جبکہ تیراکی اور مقامی افراد نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ملاح کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا۔
ڈوبنے والے سیاحوں میں سے 5 کی لاشیں وقوعہ سے دو گھنٹے کی دوری پر واقع مہوڈنڈ کے مقام سے ملیں جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار فیملی کا تعلق پنجاب سے تھا تاہم اس کی ابھی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دیگر لاپتہ سیاحوں کی تلاش کیلیے ریسکیو اور مقامی افراد کا آپریشن جاری ہے۔
Comments
0 comment