سینیٹ میں زیادتی کے ملزمان کی کم سے کم سزا 25 سال کرنے پر غور

سینیٹ میں زیادتی کے ملزمان کی کم سے کم سزا 25 سال کرنے پر غور

سینیٹرمحسن عزیز نے کہا کہ ایسے کیسز میں مجرم جب تک زندہ ہے اسے جیل میں رہنا چاہیے
سینیٹ میں زیادتی کے ملزمان کی کم سے کم سزا 25 سال کرنے پر غور

Webdesk

|

7 Nov 2024

اسلام آباد : سینیٹرمحسن عزیز نے کہا ہے کہ زیادتی کے کیسز میں سزا بہت کم ہے سخت سے سخت سزا دینا ہوگی، ایسے کیسز میں مجرم کو تاحیات جیل میں رہنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی موجود تھے۔

اجلاس میں ریپ کیسز میں سزا بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا گیا، سینیٹ کمیٹی میں بل سینیٹرمحسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

سینیٹرمحسن عزیز نے کہا کہ ایسے کیسز میں مجرم جب تک زندہ ہے اسے جیل میں رہنا چاہیے، ریپ کیسز میں سزا بہت کم ہے سخت سے سخت سزا دینا ہوگی۔

سینیٹرمحسن عزیز نے کہا کہ ایسے کیسز میں کم از کم 25سال سزا ہونی چاہیے۔

سینیٹر ثمینہ زہری نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ 50سال پرانے قوانین پر ہم چل رہے ہیں، اب ہمیں یہ ایسے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

سینیٹ کمیٹی نے ریپ کیسز کے حوالے سے قانون میں ترمیم کے لئے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی میں داخلہ،قانون اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہوں گے۔

چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ دے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!