تیز رفتار کار کینال میں گر گئی، 4 افراد جان سے گئے

تیز رفتار کار کینال میں گر گئی، 4 افراد جان سے گئے

پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گری
تیز رفتار کار کینال میں گر گئی، 4 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

1 Apr 2025

ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گری جبکہ مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!