اوکاڑہ میں پڑوسی کی کمسن گونگے بہرے بچے سے بدفعلی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں جنسی درندے نے گونگے بہرے بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویژن میں واقع احمد آباد محلے میں کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے قانونی کارروائی کیلیے درخواست دی جس کے مطابق اُس کی عمر 8 سال ہے اور وہ سننے، بولنے سے معذور ہے۔
والد کے مطابق بچہ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گیا جس پر ملزم احمد اسے پتنگ اڑانے کے بہانے چھت پر لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچے سے بدفعلی کرنے کے بعد ملزم احمد فرار ہوگیا تھا جسے آٹھ گھنٹے کے اندر پولیس نے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments
0 comment