ویٹا چورنگی پر ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو موت کی نیند سلادیا
ٹریلر ڈرائیور فرار

Webdesk
|
9 Apr 2025
شہر قائد میں ٹریلر ز کی جانب سے موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ، ویٹا چورنگی پر افسوسناک حادثے میں ایک اور موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ کورنگی میں ویٹا چورنگی پر پیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔
Comments
0 comment