ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

18 hours ago

ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2026

پنجاب کے علاقے ہیئر میں واقع ملکھوکی گاؤں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد تشدد سے 25 سالہ ثوبیہ نامی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملکھوکی گاؤں میں لڑکی کی موت پر ایس پی کینٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ہیئر کو ملزمان کی گرفتاری کیلیے ہدایات دیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری ایکشن کیا۔

پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان معین، قاسم اور ملزمہ سعدیہ کو گرفتار کرلیا جس کی ایس پی کینٹ اختر نواز نے بھی تصدیق کی۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی محمد یاسر کی مدعیت میں نامزد ملزم معین، قاسم، سعدیہ اور دونا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!