یوٹیوبر ڈاکو کو ساتھی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

ویب ڈیسک
|
30 Mar 2025
صادق آباد: پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جن میں مطلوب ڈاکو شاہد لونڈ کے قاتل عمر لونڈ بھی شامل ہے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور راہگیر خالد دھنوانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ نومبر 2024 میں شاہد لونڈ کے قتل کا بدلہ تھا۔
یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ، جو اپنے یوٹیوب چینل کی وجہ سے مشہور تھا، نومبر 2024 میں ہلاک ہوا تھا، ذرائع کے مطابق عمر لونڈ اور اس کے ساتھیوں نے شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔
پنجاب پولیس کا دعویٰ تھا کہ شاہد لونڈ کو رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کیا گیا تھا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہد لونڈ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا، حکومت پنجاب نے اس کے سر پر 1 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کا خاتمہ ان کا مشن ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر لونڈ اور شاہد لونڈ کے درمیان پرانی دشمنی تھی، دونوں گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس نے مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
اس واقعے نے علاقے میں ایک بار پھر عدم امن کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ حرکت کی فوری اطلاع دیں۔
Comments
0 comment